الہ آباد، 23 مارچ (یو این آئی) ریل بجٹ میں کئے گئے اعلان کے مطابق مرکزی وزیر ریلوے نے تمام ٹرینوں کی سلیپر بوگیوں میں خواتین کے ریزرویشن کے کوٹہ میں اضافہ کردیا ہے ۔ لیکن یہ اضافہ صرف سلیپر بوگیوں کے لئے کیا گیا ہے ، اس میں اے سی بوگیاں شامل نہیں ہیں۔
ریلوے محکمہ کے افسران نے ٹی ٹی ای ممبران کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ سفرکے دوران بزرگ شہریوں اور
حاملہ خواتین کو نیچے کی سیٹیں الاٹ کی جائیں۔
ریلوے بورڈ کی جانب سے تمام زونل ریلوے محکموں کو حال ہی میں بھیجے گئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سینئر سٹیزن، خواتین و حاملہ خواتین کی موجودہ دو سیٹ فی سلیپر کوچ مجموعی کوٹہ کو بڑھا کر چار سیٹ فی کوچ کردیا گیا ہے ۔