کانپور(ایجنسی)ٹرینوںکی شوغات دینے کے ساتھ ساتھ ریلوے وزیر سدانندگوڑانے ریلوے میں اچھے دن آنے کی جھلک پیش کی۔ ریل بجٹ میں اعلان کیا گیاہے کہ اہم اسٹیشنوںپر صفائی بندوبست کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمر ے نصب کئے جائیںگے جب کہ سینٹرل اسٹیشن پر گندگی کا یہ عالم ہے کہ مسافرپلیٹ فارم کے بجائے فٹ اووربریچ پر کھڑے ہوکر ٹرین کا انتظار کرتے ہیں ۔ سنٹرل اسٹیشن کے پلیٹ فارم ایک وتین پر صفائی بندوبست ٹھیک ہے لیکن باقی پلیٹ فارموں پر صفائی بندوبست بد سے بدتر ہے جب کوئی بڑاافسر معائنہ کرنے کیلئے آتا ہے تو پلیٹ فارم پ
خوشبوداراسپرے کیاجاتا ہے اورپلیٹ فارمر پر صفائی بھی کی جاتی ہے لیکن اس کے بعد پھر وہی حالات ہوجاتے ہیںاسی طرح کانپور سنٹرل سے نئی دہلی کیلئے شتابدی ایکسپریس کو چلایاگیا پہلے دن مسافروںکو دیسی گھی میں بناہواکھاناوناشتہ دئے گئے لیکن اس کے بعد دیگر ٹرینوں کی طرح مسافروںکو خانہ دیاگیا۔ ریلوے وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ اگرکھانے کامعیار بہتر نہیں ہواتووینڈر سے لیکر منیجر کے خلاف کارروائی کرکے انھیں گرفتار کرکیا جائے گا۔