کانپور (نامہ نگار)ریاستی ومرکزی حکومت کے خلاف پوری ریاست میں بارہ مارچ کو ریل روکنے ومظاہرہ کرنے کا اعلان کانگریس نے کیا ہے۔شہر کانگریس نے اس کی تیاری کیلئے جلسہ کرکے پارٹی کاخاکہ تیار کیا ہے۔مہانگر کانگریس نے دوریلوے کراسنگوںمیںسے
کسی ایک پر ٹرین روکنے کی تیار میں مصروف ہیں۔گمٹی نمبر پانچ سے کوشل پوری کے درمیان ٹرین روکنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔پارٹی کارکنان کو گمٹی نمبرپانچ کے گوروگووند سنگھ چوک پر جمع ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔اس کے بعد کہاں پر ریلوے ٹریک روکا جائے گا اس کا فیصلہ کچھ لمحہ میں تبدیل کیاجاسکتاہے۔