لکھنو: ملیح آباد علاقہ میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آگیا جس سے اس کی کٹ کر دردناک موت ہو گئی۔ گاوں والوں نے لائن پر لاش پڑی دیکھ کر اطلاع ملیح آباد پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے پوچھ گچھ کی لیکن متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ ملیح آباد کے بھلبھلا کھیڑا کے نزدیک جمعہ کو گاوں والوںنے ریلوے لائن پر ایک نوجوان کی کٹی لاش پڑی دیکھی جس سے گاو¿ں میں افراتفری مچ گئی۔ کچھ ہی دیر میں پورا گاو¿ں موقع پر جمع ہو گیا۔ اطلاع پولیس کو دی گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے گاو¿ں کے لوگوںسے پوچھ گچھ کرکے متوفی کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ متوفی کے جسم پر پیلی نیکر اور کالی بنیان تھی۔ متوفی کی عمر تقریباً پچاس برس کے آس پاس بتائی جا رہی ہے۔