جی آر پی پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجی لاش
لکھنو: ناکہ کے راجندر نگر علاقہ میں لڑکی کی ریلوے لائن پر لاش پڑی ملنے سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عصمت دری کرنے کے بعد اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ لڑکی کے کپڑے بھی بکھرے تھے۔ لوگوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کودی۔ موقع پر پہنچی جی آر پی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے جائے واردات پر تفتیش کی لیکن کوئی سراغ حاصل نہیں ہو سکا۔
ناکہ کے راجندر نگر ریلوے کراسنگ کے نزدیک اتوار کی صبح ۱۵ سالہ نامعلوم لڑکی کی لاش ریلوے ٹریک کے بیچ میں پڑی ملی۔ لڑکی کے کپڑے پھٹے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق لڑکی کی عصمت دری کرنے کے بعد اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ اتوار کی صبح وہاں سے گزر رہے لوگوں نے لڑکی کی لاش دیکھی اور اس کی اطلاع جی آر پی کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے معاملہ جی آر پی پولیس عیش باغ کو سونپ دیا۔ جی آر پی نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جی آر پی کے مطابق لاش کی شناخت کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد آئندہ کی کارروائی کی جائے گی۔