کانپور: پنکی بھاٹیا ریلوے ٹریک پر بینک ملازم کی لاش مشتبہ حالت میں ملی۔ پنکی تھانہ حلقہ جمعی باشندہ تیس سالا شبھم تیواری سوروپ نگر واقع آئی سی آئی سی آئی بینک میں کلرک کے عہدے پر تعینات تھا۔ اس کی اہلیہ نے بتایا کہ گزشتہ شب کھانا کھانے کے بعد شوہر باہر ٹہلنے چلے گئے ۔ اور واپس نہیں آیا۔ ان کے نہ آنے پر کنبہ والوں نے تلاش کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا ۔ جمعرات کی صبح بھاٹیا تراہا ریلوے ٹریک پر نوجوان کی خون سے لت پتھ لاش ملی ۔ بیوی نے شوہر کے قتل کا الزام بینک کے افسران پر لگایا ہے ۔
کنبہ والوں کے ہنگامے پر پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی دلاکر متاثر کنبہ کو خاموش کرایا اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔ایس او نے بتایا کہ متاثر کنبہ سے ملی تحریر کی بنیاد پر تفتیش کی جارہی ہے۔