کانپور:لکھنو ۔ کانپور ریلوے ٹریک پر منگل کوایک ۴۵ سالا شخص کی لاش دو حصوںمیں کٹی ملی ۔ جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ مقامی لوگوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کی تو معاملہ جی آر پی کا ہونے پر انسپکٹر نے جی آر پی انسپکٹر کو اطلاع دی ۔ واردات کی اطلاع ہونے پر موقع پر جی آر پی کے سپاہی پہنچے اور لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی ۔ لیکن متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ جی آر پی انسپکٹر ترپراری پانڈے نے بتایاکہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ لیکن متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ لاش کو نامعلوم میں پنچ نامہ بھرواکر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج وا دیا گیا ہے۔