ہاپوڑ(نامہ نگار)تھانہ ہاپوڑعلاقہ کے گائوں گوندیز سے گزشتہ بدھ سے لاپتہ خاتون کی خون آلودہ لاش اندرگڑھ ریلوے پھاٹک کے قریب پڑی ہوئی ہے۔خاتون کا دھاڑدار ہتھیار سے قتل کیا گیاتھا۔اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کاپنچ نامہ کرنے کے بعد
پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
موصولہ خبر کے مطابق تھانہ دیہات علاقہ کے گائوں گوندی کے باشندے سوہن لال کی بیوی کی لاش اندرگڑھ ریلوے پھاٹک کے قریب پڑی ہوئی ملی۔بتایاجارہاہے کہ وہ گھر سے کسی کام کیلئے باہر گئی ہوئی تھی۔ شام تک جب وہ گھر نہیں واپس پہنچی تواہل خانہ نے گیتا کو تلاش کیالیکن اس کا پتہ نہیںمعلوم ہوسکا۔سوہن لال نے گیتا کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ میں کرائی۔سنیچر کی صبح اندرگڑھ پھاٹک کی قریب خاتون کی خون لاش پڑی ہوئی ملی جسے دیکھنے کیلئے لوگ جمع ہوگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے لاش کی شناخت کیلئے سوہن لال کو موقع پر بلایا اوراس نے اپنی بیوی گیتا کے طورپر لاش کی شناخت کی۔ پولیس جب لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے لے جانے لگی تو مقامی لوگوں اورپولیس کے درمیان تقرار ہوگئی۔کافی جدوجہد کے بعد لاش کاپنچ نامہ بھرنے کے بعد گیتا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے بھیج دیا۔ بتایا جارہاہے کہ متوفیہ کے شوہر میں تھانے میں نامزد رپورٹ درج کراتے ہوئے چارلوگوں کے خلاف تحریر دی ہے پولیس نے معاملے کی تفتیش دی ہے اس معاملے میں پولیس نے پونچھ گچھ کیلئے کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا۔