لکھنؤ(نامہ نگار)ریلوے کی گروپ ڈی کے امتحان کے دوران ایک جعل ساز کوپکڑاگیا۔ پکڑے گئے جعل ساز کوکرشنا نگر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور اس کے خلاف رپورٹ بھی درج کی گئی ہے ۔ کرشنا نگر کے اسنیہ نگر واقع سوتنتر گرلس ڈگری کالج میں اتوار کوریلوے گرو پ ڈی کے امتحان کااہتمام کیا گیا تھا بتایا جاتاہے کہ چیکنگ کررہی اسکول کی سپروائزر ممتا پانڈے کوکمرہ نمبر بارہ میں امتحان دے رہے ایک طالب علم کوداخلہ کارڈ دکھانے کو کہا داخلہ کارڈ میں امتحان دینے والے کانام راجیش یادو ولد دھانو یادو رول نمبر ۲۰۱۰۹۹
۱۰درج تھا۔ داخلہ کارڈ پرصحیح فوٹو نہیں چھپے ہونے کے سبب طالب علم پرشک ہوگیا۔ اس کے بعد جب اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تواس نے بتایا کہ امتحان دینے والے راجیش یادو کی جگہ پرامتحان دے رہا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ بہار کارہنے والا ہے اوراس کانام شیام سندر ہے ۔اس بات کاپتہ چلنے پراسکول انتظامیہ نے اطلاع پولیس کو دی ۔ موقع پرپہنچی پولیس نے ملزم نوجوان کوپکڑلیا۔ اس معاملے میں اسکول کے اسسٹنٹ منیجر ونیت تیواری نے ملزم کے خلاف نامز درپورٹ درج کرائی ہے۔