سلطانپور۔(نامہ نگار)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے گوسائیں گنج منطقہ کے عہدیداران کا ایک اہم جلسہ لکھنؤ میں دو مارچ کو ہونے والی
نریندر مودی کی ریلی کی تیاریوں کے سلسلہ میں مشرولی بازار میں منطقائی صدر اتل پانڈے کی صدارت میں ہوا ۔ جلسہ میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سنتوش سنگھ نے ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداران سے گاؤں -گاؤں جاکر رابطہ کرنے کی بات کہی۔اس موقع پر منطقائی نائب صدر راج کمار پانڈے، دھیرج شریواستو،راہل اپادھیائے، ہنومان جیسوال، سابق ضلع میڈیا انچارج مہیما شنکر دوبے وغیرہ موجود تھے۔