بریلی (نامہ نگار)ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا نے آئندہ ریل بجٹ میںکرایہ کم کئے جانے کے امکان سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میںترمیمی بل پاس کرنے کے بعد آرپی ایف کومقدمہ درج کرنے کااختیار دیا جائے گا۔ ریلوے وزیر مملکت کل رات شادی کی تقریب میںشرکت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ۔انھوںنے کہا کہ ریلوے کے کرائے میںکمی نہیں کی جائے گی۔کیونکہ یہ پہلے سے ہی کم ہیں۔ کیونکہ حکومت مسافروںکوامداد بھی دے رہے ہے ۔انھوںنے کہا کہ ریلوے وزارت کے پاس ضرورتیں زیادہ اور وسائل کم ہیں اس لئے ریل بجٹ کومتوازن اور عوامی مفاد کے پیش نظر پیش کیاجائیگا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ریلوے کی اپنی آر پی ایف ہے لیکن اسے اپنے علاقے میں ہونے والے جرائم کامقدمہ درج کرنے کاحق نہیں ہے ۔جلد ہی پارلیمنٹ میںترمیمی بل پیش کرکے آرپی ایف کویہ حق بھی دے دیا جائے گا۔ اس سلسلے میںریاستوںکے پولیس افسران کے ساتھ جلسہ منعقد
کیاگیاتھا۔براہ راست سرمایہ کاری کے سوال پرانھوںنے کہاکہ سو فیصد سرمایہ کاری کوہر حال میںنافذکیاجائے گا۔