ڈومریا گنج ؍سدھارتھ نگر (نامہ نگار)عبوری ریل بجٹ میں مرکزی ریلوے وزیر کے ذریعہ ممبئی گورکھپور ایکسپریس ٹرین چلانے کے اعلان کا ڈومریا گنج کے کانگریس لیڈران و کارکنان نے خیر مقدم کرتے ہوئے ریل بجٹ کیلئے وزیر اعظم وریلوے وزیر کی تعریف کی ہے۔ اس سلسلہ میں کانگریس کارکنا ن کا ایک جلسہ ڈومریاگنج واقع کانگریس کے پارٹی دفتر پر منعقد ہوا۔ جلسہ کی صدارت کانگریس پارٹی کے ضلع سکریٹری قاضی سہیل احمد نے کی جبکہ نظامت اشوک گپتا نے کی۔ جلسہ میںقاضی سہیل نے کہا کہ آزادی کے بعد ضلع کے جو بھی رکن پارلیمنٹ ہوئے ہیں انہوں نے مل کر اتنے ترقیاتی کام نہیں کئے جتنے رکن پارلیمنٹ پال نے کئے ہیں۔