گورکھپور(نامہنگار)۔کینٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب نندا نگر پل پر۳۰؍ستمبر کی شب ریل حادثہ میں زخمی ۴۶،مسافروںمیں سے بارہ مسافروں کاعلاج میڈیکل کالج میں کیا جارہا ہے ۔ مسافروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ مسافر تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ایک مسافر کاعلاج بی ایچ یو م
یں کیا جارہا ہے باقی ۳۴مسافروںکواسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ شمال مشرقی ریلوے کے خصوصی عوامی رابطہ افسر آلوک کمارسنگھ کے مطابق ضلع اسپتال میں داخل تمام زخمی مسافروں کواسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ میڈیکل کالج میں بارہ زخمی مسافروں کاعلاج کیا جارہا ہے ۔زخمیوں اور مہکوکین کے اہل خانہ کے گھر ون پر جاکر امدادی رقم مہیا کرائی جارہی ہے اس کام کے لئے ریلوے کی چار ٹیمیں تشکیل کی گئی ہیں۔حالانکہ ابھی تک دولاشوںکی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ سی پی آر او نے بتایا کہ وزیر اعظم امدادی فنڈ کی امدادی رقم تقسیم کرنے کاکام شروع ہو گیا ہے ۔ ۱۷؍شدیدطور سے زخمیوں میں سے دس زخمیوں کو پچاس ہزار روپئے مہیا کرائے جائیں گے باقی زخمیوں کو ایک یا دو دن میں امدادی رقم مہیا کرادی جائے گی۔ دوسری جانب ریل حفاظتی کمشنر پی کے باجپئی کی جانچ کی کاروائی بھی جاری ہے ۔