بارہ بنکی (نامہ نگار)بجلی نظام شہرسمیت پورے ضلع میں دورست نہ ہواتویکم ستمبر کو ریل روکو تحریک چلائی جائے گی۔یہ انتباہ شری اودھ ایڈوکیٹس ویلفیئر سوسائٹی یوپی کے صدر رتیش مشرا نے ایک پریس اعلانیہ کے ذریعہ دی ۔ انھوں نے کہا کہ ادارہ مسلسل ۲۰۱۰ سے جدوجہد کررہاہے اس کے بعد بھی خستہ حال بجلی نظام میں کوئی اصلاح نہیں ہوئی ۔بجلی بحران کی وجہ سے تعلیم کاروبار اور معمولات زندگی پر زبردست اثر پڑرہا ہے ۔
ادارے کے صدر نے سماج کے سبھی طبقات سے اپیل کی ہے کہ بجلی جیسی بنیادی سہولیات کے لئے سب تعاون کریں۔