ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول اسٹار رینڈی اورٹن کافی عرصے سے رنگ سے باہر ہیں تاہم اب وہ واپسی کے لیے تیار ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق رینڈی اورٹن اپریل میں ڈبلیو ڈبلیو ای واپس لوٹ رہے ہیں۔
رینڈی اورٹن گزشتہ سال ستمبر سے کندھے کی انجری کے باعث ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور ہیں جس کے دوران اکی ریٹائرمنٹ کی افواہیں بھی پھیلیں جس کی تردید انہوں نے خود ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کی۔
اب وہ صحت یاب ہوچکے ہیں اور رنگ میں لوٹنے کے لیے تیار ہیں۔
پہلے کچھ رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ رینڈی اورٹن اب بالکل ٹھیک ہے اور وہ ریسل مینیا 32 میں سرپرائز واپسی بھی کرسکتے ہیں، تاہم اب یہ امکان ختم ہوچکا ہے۔
تاہم اب اس بات کے امکانات قوی ہیں کہ ریسل مینیا کے بعد را یا اسمیک ڈاﺅن میں جلوہ گر ہو۔
انڈرٹیکر کی سالگرہ
دوسری جانب معروف ریسلر انڈرٹیکر 51 سال کے ہوگئے۔
انڈرٹیکر نے اپنی سالگرہ جمعرات کو منائی اور اس موقع پر ایک فٹنس کمپنی آن نٹ نے ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار کو ہیل ان اے سیل کی تھیم پر مبنی کیک تحفے کے طور پر دیا۔
خیال رہے کہ انڈرٹیکر اور شین میکموہن ریسل مینیا 32 میں ہیل ان اے سیل میچ میں مدمقابل آئیں گے اور ناکامی کی صورت میں اس لیجنڈ ریسلر کا کیرئیر اختتام پذیر بھی ہوسکتا ہے جس کا اعلان ڈبلیو ڈبلیو ای چیئرمین نے کیا۔