رام پور (نامہ نگار)ریونیو ٹیکس محکمہ کے ذریعہ وصولی کا الزام لگاتے ہوئے تاجر سڑک پر اترآئے جلوس نکال کر ریونیو دفتر پر مظاہرہ کیا۔طے شدہ پروگرام کے تحت صنعتی ویوپارمنڈل کی قیادت میں شہر کے پان دریبہ میں اکٹھا ہوئے اس کے بعد نعرے بازی کرتے ہوئے تاجر ریونیو دفتر پہنچے۔ تھوڑی دیر مظاہر کرکے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایک وفد نے ضلع صدرشیلندر شرما نے کہا کہ ریونیو ٹیکس محکمہ کے ذریعہ رشوت طلب کی جاتی ہے۔اور محکمہ کے ذریعہ تاجروں کا استحصال کیا جاتاہے۔ مخالفت کرنے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ جس کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر کوئی بھی تاجر رشوت نہیں دیتا ہے تو اس کی گاڑی کو مہر بند کردیا جاتاہے۔ نوجوان ریاستی نائب صدر سندیپ سونی نے کہا کہ تاجر اب سڑکوں پر وصولی کی مخالفت کرے گا۔