نئی دہلی۔ ہندوستانی کشتی کے سب سے بڑے کھلاڑی اور گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیت
نے والے پہلوان سشیل کمار نے جمعہ کو کہا کہ 2016 کے ریو اولمپک میں بھی ہم اچھا مظاہرہ کریں گے۔ یہاں سائنس عمارت میں گلاسگو کامن ویلتھ کھیلوں کے تمغے جیتنے والوںنوازے جانے کے موقع پر سشیل نے کہا ہم ریو اولمپک کے لیے سخت تیاری کر رہے ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم ریو میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ مسلسل دو اولمپک میں تمغہ جیتنے والے واحد ہندوستانی کھلاڑی سشیل نے کہا میں یہ اعزازی تقریب میں تمام کھلاڑیوں کی جانب سے مرکزی وزیر کھیل سربانند سونووال اوربھارت رتن سچن تندولکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہم کھلاڑیو ں کا راستہ بڑھایا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم وطنوں اور آپ سب کاشکریہ اسی طرح بنا رہا تو ہم ملک کیلئے تمغہ جیتنا جاری رکھیں گے۔ 74 کلوگرام کے زمرے میں طلائی تمغہ جیتنے والے سشیل تقریب میں اسٹیج پرجب اپنا ایوارڈ لینے پہنچے تو انہوں نے سچن کے پاؤں چھوئے۔ کرکٹ کے بادشاہ نے پھر کشتی کے بادشاہ کو گلے لگا کر ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر سشیل کے گرو مہابلی ستپال بھی موجود تھے۔ سشیل نے کہاہم پر ہمارے گرو کا آشرواد بنا ہوا ہے۔ ہم تمام پہلوان آگے بھی ملک کیلئے تمغہ جیتتے رہیں گے۔