گوہاٹی۔ ہندوستان کی سب سے ٹاپ خاتون مکے باز میریکوم نے اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے سال ہونے والے ریو اولمپک کھیلوں کے بعد مکے بازی سے ریٹائرمنٹ لے سکتی ہیں۔آسام میں گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے میریکوم نے پیر کو کہا میں نے ابھی تک اس پر کوئی آخری فیصلہ نہیں لیا ہے لیکن ممکن ہے کہ میں ریو اولمپک کے بعد اپنے کھیل کو جاری نہیں رکھ سکوں گی۔نیشنل یوتھ فیسٹیول منعقد ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد اولمپک کانسے کا تمغہ فاتح اور ڈالمیا سیمنٹ کی برانڈ ایمبیسڈر مکے باز نے کہا اس سال کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں ہے۔ اس لئے میں نے سوچا ہے کہ میں بڑے ٹورنامنٹ کے لیے خود کو فٹ رکھنے کے لیے کچھ بین الاقوامی دعوت کھیلوں میں حصہ لوں۔ میرا پہلا ہدف ریواولمپک کو کوالیفائی کرنا ہے اور ملک کے لیے تمغہ لانا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا مجھے بہت دکھ ہوتا ہے جب میں دیکھتی ہوں کہ ملک کے ریاستوں میں باصلاحیت لوگ ہیں جو بہترین کھیلتے ہیں لیکن ملک کے لیے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے نہیں لا پاتے ہیں۔ مستقبل میں میں ایسے لوگوں کیلئے اپنا بہترین دوں گی تاکہ ان علاقوں کے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی ملک کے لیے تمغہ لا سکیں۔اس سے پہلے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور اوپنروریندر سہواگ اور اولمپک تمغہ فاتح پہلوان سشیل کمار گوہاٹی پہنچے اور فیسٹول میں حصہ لیا۔ انہوں نے پیر کی صبح مندر میں پوجا ارچنا بھی کی۔