ریو ڈی جنیرو: برازیل کے ریو ڈی جنیرو شہر میں اوبیر سروس پر پابندی لگانے کیلئے ووٹنگ کی گئی۔ فیصلہ ابھی زیر التوا ہے اور آئندہ 15 دنوں کے اندر فیصلہ آنے کے بعد میئر ایڈوارڈو پیس کے دستخط ہوتے ہی یہ قانون بن جائے گا۔سین فرانسسکو کی اوبیر ٹکنالوجیز نے کل ایک بیان میں کہا کہ وہ شہر میں اپنی خدمات معمول کے مطابق جاری رکھے گی اور شہریوں کا یہ حق ہے کہ وہ کسے منتخب کرتے ہیں۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ اس نے قانون کے بارے میں ابھی کوئی مشورہ نہیں کیاہے ۔
امریکہ کے ساتھ ساتھ ہندستان اور یورپ نے بھی اوبیر پر پابندی لگا دی ہے ۔ اگر قانون پاس ہوجاتا ہے اور اگر کوئی اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جاتا ہے تو اس پر تقریباً 550 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے ۔