نئی دہلی،29مئی (یو این آئی)وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آج صبح ہوئے ریڈیو ایکٹیو کے رسائوکو بند کر دیا گیا ہے ۔ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ترکی ایئرلائنس کے کارگو جہاز سے نیو کلیائی ادویات کا پیکٹ پھٹ گیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملت
ے ہی این ڈی آر ایف کی ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا۔ اس پورے خطہ کو اس وقت بند کردیا گیا اور باریکی سے پورے کارگو کا معائنہ کیا گیا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ جلد ہی رسائوکا پتہ لگا لیا گیا اور حکام نے اسے بند کرنے کی کاروائی شروع کر دی جس میں کامیابی حاصل ہوگئی۔حکام نے رسائو کو بند کردیا۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پانچ سال قبل بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔مایا پوری کے گنجان علاقے میں جہاں ایک اسکریپ ڈیلر(کباڑی) اور دوسرے چند افراد ریڈیو ایکٹیو میٹریل کی زد میں آکر زخمی ہوگئے تھے ۔