لندن۔3 دسمبر:سائنسدانوں نے ایک ایسا علاج دریافت کر لیا جس سے ریڑھ کی ہڈی میں زخم ہونے کے باوجود انسان بغیر کسی رکاوٹ دیگر افراد کی طرح نارمل چہل قدمی کرسکتا ہے۔ ایک غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست انلانٹا کی ایموری یونیورسٹی کے محقیق رونڈی ڈی ٹرومبور کا کہنا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی میں تقریباً 59 فیصد زخم نامکمل ہوتے ہیں جو ریڑھ کی ہڈی کو انسان کے چلنے پھرنے کی چال کے مطابق ترتیب دیتے ہیں۔ اس تحقیق کے سلسلے میں سائنسدانوں نے 19 ایسے افراد کو تجربے کے تحت مخصوص مقدار میں آکسیجن لینے کے عمل سے گزارا پھر انہیں دو برابر گروپوں میں تقسیم کرکے وقت اور فاصلہ کے تناسب سے ان کے چلنے پھرنے کا تقابلی جائزہ لیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ 30 فیصد سے زائد شرکاء میں چلنے پھرنے کی صلاحیت دوبارہ بحال ہوگئی۔