کولکاتا(بھاشا)بالی ووڈ اداکارنصیرالدین شاہ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مشہورفلمساز ستیہ جیت رے کے ساتھ کا م نہ کرپانے کا ملال انھیں زندگی بھررہے گا۔ ستیہ جیت رے نے کیتن مہتا کی فلم مرچ مسالہ میں نصیرالدین شاہ کی اداکاری کی تعریف بھی کی تھی۔ نصیرالدین شاہ آنے و الی بنگالی فلم ’کھاسی کتھا‘میںایک قصائی کا کرداراداکررہے ہیں۔ نصیرالدین شاہ کا کہناہے کہ کئی بار میں نے ستیہ جیت رے کو کردار کے لئے خط لکھنے کی کوشش کی لیکن میں ایسا کرنے کی ہمت نہ کرسکا۔انھوںنے کہا کہ اب مجھے اس بات کا افسوس ہوتاہیکہ میں نے ایسا کیوں نہیں کیا۔ میں رے کے ساتھ کوئی فلم نہ کرسکا۔نصیرالدین نے ’’اے ویڈنسڈے‘، سرفروش ، مانسون ویڈنگ اوراقبال جیسی فلمو ںمیں کام کیا ہے۔نصیرالدین نے کہا کہ جب میں ۲۲؍ سال کا این ایس ڈی کا طالب علم تھا تب میں منک دا سے ملاہوں۔تب میں میکس مولربھون میںبرگ مین کی فلم سائلینس دیکھ رہاتھا تبھی وہ میرے آگے کی سیٹ پر آکر بیٹھ گئے تھے مجھے یادہے تب میں صرف انھیں ہی دیکھتارہاتھا۔ اورمیں فلم نہیں دیکھ پا یاتھا اورآپ ایسا کربھی کیسے سکتے تھے۔جب آپ کے سامنے آپ کی اگلی قطار میں پاتھیر پانچالی جیسی فلم بنانے والا فلمساز بیٹھا ہو۔ انھوں نے ایک اورواقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ۱۲؍سال کی عمر میں ان سے اتفاق سے ملاتھا۔ انھوں نے تب وردی اورٹوپی پہن رکھی تھی جیسے دیکھ کر میںانھیں کوئی پولیس افسرسمجھ بیٹھا تھا۔