بریلی،12دسمبر(یو این آئی)ایک مقامی عدالت نے ایک نابالغ لڑکی کی آبروریزی کرنے پر ایک شخص کو دس سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ لڑکی کے والد نے شکایت کی تھی کہ اس کی بیٹی کو ہیمنت بہادر اوراس کے والدین نے 30 اگست 2012 کو اغوا کرلیا تھا اور اسے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ لڑکی 7 اکتوبر کو ہیمنت کے قبضہ سے آزاد کرائی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج یوگیش سنگھ پانڈے نے کل ہیمنت کو دس سال کی قید کی سزا سنائی اور دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔