ملبورن۔سابق آسٹریلوی کپتاننے کہا ہے کہ فلپ ہیوز کی موت کے صدمے سے اب بھی ٹیم باہر نہیں نکل پائی ہے اور شاید یہ پہلی بار ہے جب کھلاڑی کسی میچ سے پہلے اتنے گہرے ذہنی دباؤ سے گزر رہے ہیں۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ میں منگل کو چار ٹیسٹ میچ کی سیریز کا میچ منعقد کیا جائے گا۔ پونٹنگ نے کہا ہیوز کا جانا پوری انفرادی نہیں بلکہ پوری ٹیم کا ہی نقصان ہے اور اس لئے تمام کھلاڑیوں پر اس کا بھاری دباؤ ہوگا۔پونٹنگ نے ایک مقامی اخبار میں لکھے اپنے کالم میں کہا ہیوز کی موت کے بعد ٹیم ایک الگ ہی حالات کا سامنا کر رہی ہے جو پہلے کسی نے نہیں کی ہوگی۔ یہ پوری ٹیم کیلئے صدمے کی گھڑی ہے۔ سب کیلئے یہ بہت غیر معمولی صورتحال ہے اور اس سے باہر نکلنے کیلئے تمام کو کافی محنت کرنی ہوگی ۔سابق کپتان نے کہاپوری آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کبھی اس طرح کے دباؤ کا سامنا نہیں کیا ہوگا لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ ضرور اس سے باہر نکل آئیں گے۔ ہمارے معاشرے میں تمام امید کرتے ہیں کہ عام ہو کر ایک ٹیم کی طرح وہ کھیلیں لیکن ذاتی طور پر کسی کیلئے یہ ناممکن سا ہو سکتا ہے۔آسٹریلیا کیلئے 168 ٹسٹ میچوں میں کھیل چکے اور سال 2012 میںرٹائر ہوئے پونٹنگ نے کہاکرکٹ ایسا کھیل ہے جو آپ کے ذاتی زندگی میں کیا ہو رہا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا ہے آپ کو ہر حال میں کھیلنا ہوتا ہے۔ چاہے آپ کی بیوی بیمار ہوں یا بچہ آپ کومیدان پر پورے اطمینان اور صلاحیت سے کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے ۔ اس درمیان ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے بھروسادلایا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم ہندوستان کے خلاف کھیلنے کو لے کر تیار ہے۔ انہوں نے کہاہم کو آسٹریلوی لوگوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔ ہم کھیلنے کو لے کر تیار ہیں لیکن اس گھڑی میں ہمیں ناظرین اور اہل وطن کی حمایت اور محبت چاہیے کہ وہ کھیل کا مزہ لیں۔انھوں نے کہاہمارا کام کھیلنا ہے۔ ہمارے لئے پہلا ٹیسٹ آسان نہیں ہوگا۔ لیکن ہم صرف میچ کھیلنے اتریں گے۔ کیا ہو گا یا نہیں اس بارے میں ہم سوچ نہیں رہے ہے۔ میں نے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میچ کا مزہ لیں تاکہ ہم بھی انہیں دیکھ کر کھیل سکیں ۔ہیڈن نے کہاہم کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں اور اسے کھیلنے کیلئے میدان پر اتریں گے۔ مجھے نہیں لگتا ہے کہ ہمیں حالات کو اب اور زیادہ سنگین بنانے کی ضرورت ہے ۔