لندن۔مانچسٹر میں چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران ورون آرون کے بائونسر پر زخمی ہونے والے انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کی ناک کی چوٹ تیزی سے ٹھیک ہو رہی ہے اور امکان ہے کہ انہیں پانچویں ٹیسٹ میچ میں کھیلنے کیلئے خصوصی حفاظتی ماسک کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ایسا لگ رہا تھا کہ اسے اضافی سیکورٹی کی ضرورت پڑے گی لیکن ورون آرون کے بائونسر سے لگی چوٹ کے بعد اس کی ناک کے ارد گرد جو سوجن آ
گئی تھی وہ اب کم ہو گئی ہے۔اخبار نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ براڈنے جس کمپنی کا ہیلمیٹ پہنا تھا اس کی حریف کمپنی نے اس تیز گیند باز کو بہتر ہیلمیٹ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔براڈنے کمپنی کا ہیلمیٹ پہن رکھا جو انہیں گیند کو گرل کو اندر جانے سے روکنے میں ناکام رہا جس سے ان کی ناک میں چوٹ لگ گئی۔اب حریف کمپنی نے براڈ کے سامنے اپنے سیریز کے ہیلمیٹ کا استعما ل کرنے کی تجویز پیش کی ہے جو اس طرح کی چوٹوں سے بچانے کیلئے ہی تیار کیا گیا ہے اور کئی اسٹار اس کا استعمال کرتے ہیں۔ وہیں دوسری جانب سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ انہوں نے لارڈس ٹسٹ میں ہندوستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کے بعد ایلسٹیر کک کو ٹیسٹ کپتان کے طور پر ہٹائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے غلطی کی تھی۔وان ان سابق کھلاڑیوںمیں شامل تھے جنہوں نے کک کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹائے جانے کا مشورہ دیا تھا۔وان نے کہاکوئی سوال نہیں، میں غلط تھا۔ڈھائی ہفتے پہلے میں نے کہا تھا کہ اس کے لئے وقفے اچھا رہتا۔لیکن انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس کا ساتھ دیا۔وہ مضبوط تھا اور اس نے کہا کہ میں اس نوجوان ٹیم کو آگے لے جائوںگا۔ کک نے اپنی تنقید کا جواب دیتے ہوئے سائوتھمپٹن میں 95 اور ناٹ آؤٹ 70 رن کی بہترین اننگ کھیلی۔ کل کو اگرچہ سائوتھمپٹن میں پہلی اننگز کے دوران 15 رن کے ذاتی اسکور پر روندر جڈیجہ نے زندگی دی تھی۔
اور وان کا خیال ہے کہ یہ اہم زندگی تھی۔