حیدرآباد :تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ہریش را نے ضلع میدک کے نواب پیٹ میں دیہاتوں کی روشنی(گراما جیوتی) پروگرام میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زرعی سرگرمیوں کیلئے نو گھنٹے بجلی سپلائی کی جائے گی اور واٹر گرڈ کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کے ہر گھر کو صاف پینے کا پانی سپلائی کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عنقریب مانجرہ ندی کے طاس علاقوں کا پیدل دورہ کریں گے اور ضرورت پڑنے پر کسانوں کیلئے چیک ڈیم بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے نواب پیٹ کے دیہاتوں اور گنگا دیوی پلی میں عوامی مسائل سے بھی واقفیت حاصل کی اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔