رام پور :بھارتیہ کسان یونین کی پنچایت کو خطاب کرتے ہوئے یونین کے منطقائی نائب صد حسیب احمد نے کہاکہ حکومت کے وعدے کے مطابق ذرعی قیمت کمیشن کی تشکیل کی جانی چاہئے۔ یونین کے ضلع دفتر واقع آواس وکاس میں منعقد پنچایت میں کسانوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل وعدہ صر ووٹ حاصل کرنے کے لئے کئے جاتے ہیں عمل کرنے کے لئے نہیں۔ گنے کی قیمت میں اضافہ نہ کئے جانے سے کسان برہم ہیں۔ منطقائی سکریٹری پرشورام شرما نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کی جارہی ہے تحصیل شاہ آباد علاقہ کے موتی پورہ، نواب گنج میں پیسے کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے بعد بھی جانچ مکمل نہیں ہوسکی ۔ پنچایت میں ضلع نائب صدر منجیت سنگھ، بلاک صدر شاہ آباد نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر برندر سنگھ یادو، جگجیت سنگھ، کشوری لال وغیرہ موجود تھے۔