لکھنو(نامہ نگار) ریاست کے دارالحکومت لکھنو¿ سمیت ریاست کے کئی حصوں میں آج آئے زلزلے کے جھٹکوں نے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کو بھی اپنا کام چھوڑ کر باہرنکلنے پر مجبورکردیا۔ وزیر اعلیٰ اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی لگژری بسوں ، بس اسٹینڈ پر ، پینے کا ٹھنڈا پانی
کرانے کے علاوہ بس مسافروں کو دی جانے والی دیگر سہولیات کاافتتاح کر رہے تھے ۔
پروگرام کے دوران ہی زلزلے کے جھٹکے آئے جس سے سبھی لوگ گھبرا گئے ہال میں موجود صحافی اور دیگر تمام لوگ ہال سے باہر نکلنے لگے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو بھی پروگرام میں موجود وزیروں کے ساتھ ہال سے باہر نکل آئے ۔تھوڑی ہی دیر بعد جب حالات معمور پرآئے تو افتتاح کے پروگرام کو آگے بڑھایا گیا۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ زلزلے سے زیادہ نقصان نہ ہو لیکن جان تب جاتی ہے جب کوئی چیز یا عمارت اوپر گر جاتی ہے ۔