ہرارے:زمبابوے کے ھوانگے نیشنل پارک میں سائنائڈ زہر کی وجہ سے 11 ہاتھیوں کی موت ہو گئی ہے ۔زمبابوے کے نیشنل پارک کے حکام نے اس کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سائنائڈ زہر کے سبب 11 ہاتھیوں کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مغربی زمبابوے کے متسادونا نیشنل پارک میں تین دیگر مردہ ہاتھی پائے گئے ہیں۔ زمبابوے پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق متسادونا باغ میں سائنائڈ زہر والے سنترے کے کھانے سے جبکہ ھوانگے میں اسی زہر والے نمک کے استعمال سے ان ہاتھیوں کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر ہاتھی کم عمر تھے ۔زمبابوے میں غیر قانونی طور پر ہاتھی دانت کی تجارت کافی عروج پر ہے ۔ اس سے پہلے 2013 میں اسی سینکچری میں 300 ہاتھیوں کو سائنائڈ زہر دیا گیا تھا۔