نیلسن۔عالمی کپ کرکٹ کے ایک میچ میں آج یہاں زمبابوے نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔زمبابوے نے 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شروعات کی۔زمبابوے کی جانب سے اوپنرز سکندر رضا اور ریگس چکبوا نے جارحانہ بلے بازی کے جوہر دکھاتے ہوئے 64 رنز کی شراکت کر کے ٹیم کو مضبوطٍ بنیاد فراہم کی۔سکندر رضا کی وکٹ گرتے ہی میچ کا پانسہ پلٹتا ہوا نظر آنے لگا جب یو اے ای کے باؤلرز نے بلے بازوں کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرانا شروع کیں۔برینڈن ٹیلر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے زمبابوے کے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا لیکن وہ بھی ہدف مکمل کرنے کی اْمید کو زیادہ دیر برقرار نہ رکھ سکے اور 47 رنز کی اننگز کھیل کر ناصر عزیز کی گیند کا شکار ہو گئے
بلے باز سین ویلیمز اور کریگ اریئن نے زمبابوے کی گرتی ہوئی حالت کو سنبھالا اور ہدف مکمل کرنے کی اْمید کو ایک بار پھر جنم دیا۔دونوں بلے باز وقفے وقفے سے باؤنڈڈریز اسکور کر کے مجموعی اسکور کو تقویئت پہنچاتے رہے ۔ویلیمز نے اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے نصف سینچری مکمل کی اور 76رنز کے ساتھ نا ٹ آؤٹ رہے جبکہ اریئن 42 رنز اسکور کر کے پویلئن لوٹ گئے ۔ویلیمز اور کپتان ایلٹن چگومبرا نے کھیل کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے میچ کو بخوبی انجام تک پہنچایا اور 4 وکٹوں سے یو اے ای کو شکست سے دو چار کیا۔یو اے ای کی جانب سے باؤلر محمد توقیر نے 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نوید ، ناصر عزیز، کرشنا چندرن اور امجد جاویدایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں کرکٹ ورلڈکپ کے چھٹے روز کھیلے جانے والے ایک کرکٹ کرکٹ میچ میں یو اے ای نے زمبابوے کو جیت کے لیے دو سو چھیاسی رنز کا ہدف دیا تھا۔ورلڈ کپ 2015 کے اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کے بلے بازوں نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور مقررہ 50 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز اسکور کیے ۔
یہ یو اے ای کی جانب سے کسی بھی میچ میں کیا جانے والا سب سے بڑا اسکور ہے ۔ اس سے قبل انھوں نے سنہ 2008 میں بنگلہ دیش کے خلاف 204 رن سکور کیے تھے ۔متحدہ عرب امارات کا سنہ 1996 کے بعد عالمی ورلڈ کپ میں یہ پہلا میچ ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد توقیر 41 سال کے ہیں اور وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر میں ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی طرف سے امجد علی اور برنجر نے کھیل کا آغاز کیا۔ لاہور میں پیدا ہونے والے امجد علی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور سات رن بنا کر سلپ میں کیچ آوٹ ہو گئے ۔ اس وقت متحدہ عرب امارات کا مجموعی سکور 26 رنز تھا۔یو اے ای کی جانب سے شاہ مان انور 67، خرم خان 45 اور کرشنا چندرن 34 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ زمبابوے کی جانب سے چتارا نے تین، جبکہ سولومن مائر اور سین ولیمز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس سے پہلے زمبابوے نے ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔دونوں ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی مرتبہ مد مقابل ہوئیں۔1996 کے بعد یو اے ای کی ٹیم پہلی بار ورلڈکپ کا حصہ بنی ہے اور رواں ایونٹ میں یہ اس کا پہلا میچ ہے جبکہ زمبابوے کو پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 62 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا
۔ولیمز نے زمبابوے کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے 65 گیندوں میں 76 رنز سکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔کریگ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں میں 42 رنز بنائے ۔ ان کو کرشنا نے آؤٹ کیا۔