لکھنو¿:حکومت کے خلاف انسداد یو پی زمینداری بندوبست ایکٹ میں ترمیم کے فیصلہ کے خلاف دلت مخالف قانون مورچہ کے کارکنان نے دو شنبہ کو گاندھی مجسمہ پر مظاہرہ کیا۔ پولیس نے اسمبلی میں بارانی اجلاس کے سبب مظاہرین کو لکشمن میلہ میدان روانہ کر دیا۔ مظاہرین نے حکومت کے اس فیصلہ کو دلت مخالف قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
دن بھر چلے مظاہرہ کے بعد مظاہرین نے وزیراعلیٰ کے نام ضلع انتظامیہ کے افسر کو عرضداشت دے کر مظاہرہ ختم کیا۔ مظاہرہ کی قیادت کر رہے اجے شرما نے کہا کہ دلتوں کی سماجی اور اقتصادی حالت کو دیکھتے ہوئے ہی اس قانون میں یہ تجویز کی گئی تھی کہ ۱ئ۶ ہیکٹیئر تک دلتوں کی زمین کو غیر دلت نہیں خرید سکتے ہیں ۔ حکومت نے دلت مخالف ترمیم کے فیصلہ کے سلسلہ میں شہ زوروں کے ذریعہ دلتوں کی زمینوں کو لوٹ لینے کیلئے دروازے کھول دیئے ہیں۔
اس فیصلہ کے بعد شہ زور اور مافیا طاقتیں دلتوں کی سماجی اوراقتصادی کمزرویوں کا فائدہ اٹھاکر شہ زوری کے دم پر دلتوں کی آراضی چھیننے کا کام کریں گی اس لئے اترپردیش زمینداری مخالف ایکٹ میں ترمیم کے فیصلہ کو واپس لیا جائے۔