فتح پور:کھاگا کوتوالی علاقہ کے گاو ¿ں سنگرام پور سانی میں آج صبح زمینی تنازعہ سلسلے میں شہ زوروں کے ذریعہ جلائی گئی گولی تین بھائی زخمی ہوگئے ۔شدید طور سے زخمی دوبھائیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا وہیں ایک بھائی کا علاج ہر دوںسی ایچ سی میں کیا جارہاہے ۔واردات کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے تقریباً دو کلو میٹر دوڑا کر دو ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے ۔ جس کے پاس واردات میں استعمال کئے گئے اسلحہ کو پولیس نے برآمد کرلیاہے ۔ اطلاع کے مطابق سنگرام پور ثانی باشندہ گنیش پرساد یادو کا بیٹا یوگیندر یادو (۲۶)اور ۳۰سالہ بیٹا مہیندر پرساد یادو اور بیرو آج صبح نو بجے اپنی زمین پر بنیاد کھدوارہاتھا ۔ تبھی گاو ¿ں کے شہ زور دیپ سنگھ ،شیام سندر اور رامو سنگھ ،بہن بدن اور رام سنگھ کی اہلیہ رام سکھی اور سیام سنگھ کی اہلیہ وہاں اسلحہ لیکر آگئے اور بنیاد کھونے کا مخالفت کرنے لگے ۔ اور مخالفت کرنے پر حملہ وروں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں مہیندر ،یوگیندر اور بیر و کو گولی لگ گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔ واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم فرار ہوگئے ۔
ادھر اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوںمیں یوگیندر اور مہیندر کو ضلع اسپتال بھیجا جبکہ بیروں کا علاج ہردوں اسپتال میں چل رہاہے ۔ واضح ہوکہ ادھر پولیس حملہ وروںکو تقریباً دو کلومیٹر دور دوڑاکر بھیم سنگھ اور رام سنگھ کو پکڑ لیا ۔
جبکہ سیام سندر موقع سے فرار ہے ۔ ضلع اسپتال میں علاج کرارہے زخمی بھائیوںنے بتایاکہ بھیم سنگھ نے اپنی زمین دھرم پال ،ارجن اور کنچن کو فروخت کردی ہے ۔ اب ان کی نظر اس کی زمین پر ہے ۔ ۱۵دن قبل لیکھپال کے ذریعہ سمجھوتہ بھی کرایاگیاتھااور آج جب زمین کی پیمائش کی جارہی تھی تبھی ان پر جان لیو احملہ کردیاگیا ۔