ستنا:مدھیہ پردیش کے ضلع ستناکے ناگود تھانہ علاقے کے پتورا گاؤں میں زمینی تنازعہ کی وجہ سے ایک شخص کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا گیا۔پولس ذرائع کے مطابق کل رات وید پرکاش مشرا(48)پر ملزموں نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا۔نازک حالت میں اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا،وہاں اس کی موت ہوگئی۔پولس نے اس معاملے میں سنجیو اور گاندھی مشرا کو گرفتار کرلیا ہے ۔دونوں وید پرکاش کے رشتہ دار بتائے گئے ہیں جنہوں نے گھریلو جائداد تنازعہ پر وید پرکاش پر حملہ کیا تھا۔پولس معاملہ درج کرکے دونوں ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔