امیٹھی، 12فروری (یو این آئی)اترپردیش کے امیٹھی کوتوالی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر کل دیر رات ایک نوجوان کو پٹائی کرنے کے بعد گولی مارکر قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ محمود پر رہنے والا سندیپ سنگھ اپنی بہن امیتا کے ساتھ کسی کام سے اسٹیشن روڈ جارہا تھا کہ راستے میں اس کے ساتھ کام کرنے والے سہیل اور میسر مل گئے جنہیں چائے پلانے کیلئے وہ ایک دکان پر چلا گیا۔اس درمیان برجیندر شکلا، دھرم
یندر شکلا، جتیندر شکلا، شیلندر شکلا، سندیپ دوبے ، ستائی عرف جتیندر اگروال اور راجیش اگرہری وہاں پہنچ گئے اور سندیپ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا اور بعد میں اسے گولی مارکر فرار ہوگئے ۔اس سلسلہ میں سات لوگوں کے خلاف نامز د مقدمہ درج کرکے پولیس فرار ملزمین کو تلاش کررہی ہے ۔اس واقعہ کے پیش نظر علاقے میں احتیاطاً حفاظتی انتظامات میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔