لکھنو: موہن لال گنج کے جبرولی گاو¿ں میں بدھ کو آراضی تنازعہ کے سلسلہ میں دو فریق میں جم کر مارپیٹ ہوئی جس میں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی کوسی ایچ سی پہنچایا،وہاں موجود ڈاکٹر نے اس کی حالت نازک دیکھتے ہوئے بلرامپور اسپتال داخل کر دیا۔ کوتوالی انچارج ایس این رائے نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جبرولی گاو¿ں میں گاو¿ں پنچایت کی خالی پڑی زمین پر قبضہ کرنے کے سلسلہ میں پریم کمار اور اشوک کے درمیان کافی دنوںسے تنازعہ چل رہا تھا ۔ بدھ کی صبح پریم کمارکا بیٹا پرم ہنس موٹر سائیکل سے کھیت کی طرف جا رہا تھا تبھی راستہ میں اشوک اور ان کے ساتھیوں نے اسے گھیر کربری طرح سے زد و کوب کیا۔ گاو¿ں والوں نے جھگڑے کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو بیہوشی کی حالت میں سی ایچ سی پہنچایا جہاں اس کی حالت نازک ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے بلرامپور اسپتال منتقل کردیا۔ پریم کمار کی تحریر پر اشوک کے علاوہ دیگر لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں دوسرے فریق کے اشوک نے پریم کمار اور ان کے ساتھیوں پر مار پیٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تحریر دی ہے۔