متھرا(بھاشا)متھرا ضلع میں ایک نوجوان نے زمین فروخت نہ کرنے پر اپنے والد کا قتل کردیا اور فرارہوگیا۔متوفی کے بھائی شیام لال نے تھانہ میں مقدمہ درج کرادیاہے۔تحریر میں بتایا گیا ہے کہ اس کے بھتیجے نے اس واردات سے قبل دوبھائیوں کو جنگل میں لے جاکر کنویں میں دھکادے دیا تھا اور اپنی ماں کو زہر دے کر مارڈالاتھا۔پولس ترجمان کے مطابق گھوسی کلاں قصبہ کے گاؤں ہتانہ کے بابولال (۶۰)کا چارسو گزکا ایک پلاٹ یمنا علاقہ میں واقع ہے۔اس کا بیٹا زمین کو فروخت کرنے کے بعد رقم کو اپنے قبضہ میں لینا چاہتاتھالیکن مہیش کے والد اس کے لئے تیار نہیں تھے۔جس کی وجہ سے اتوار کی رات اس نے اس واردات کو انجام دیا۔پولس مہیش کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔