باند:اترپردیش میں باندا شہر کوتوالی علاقے میں ایک بھائی نے زمین کے پیسوں کے بٹوارے کے سلسلے میں ہوئے تنازعہ میں اپنے بڑے بھائی کا گولی مارکر قتل کردیا۔
پولس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ موئی بجرگ علاقے میں دنیش اور سریش نے 11لاکھ روپے کی زمین فروخت کی تھی۔پیسوں کے بٹوارے کے دوران چھوٹابھائی دنیش نے زیادہ پیسوں کا مطالبہ کیا۔اس بات پر دونوں بھائیوں کے درمیان کہا سنی ہوگئی ۔بات بڑھنے پر دنیش نے پستول سے سریش کو گولی ماردی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔بھائی کا قتل کرنے کے بعد وہ موٹر سائکل لے کر فرار ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولس ملزم کی تلاش کر رہی ہے اور اسے جلد پکڑ لیا جائے گا۔