لکھنؤ: زندہ عجائب گھر میں نئے مہمانوں کی آمد کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ پرندوں کے پنجرے میں فیزنٹ و مکاؤ نے انڈے دے دیئے ہیں۔ کچھ دنوں بعد ان میں سے چوزے باہر آجائیں گے جبکہ بلیک بک اور ہاگ ڈیئر کے پنجرے میں ان کے بچے اچھل کود رہے ہیں۔ زندہ عجائب گھر انتظامیہ نئے مہمانوں کی آمد کا بے صبری سے انتظارکر رہا ہے اور ان کی آمد کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ جن نایاب پرندوں کے کنبہ میں اضافہ ہونے والا ہے ان میں چین سے لائی گئی لیڈی فیزنٹ اور برما کی جنگلی مرغی ہے۔ انہیں نایاب پرندوں کی حفاظت کیلئے قانون کا درجہ دیا گیا ہے۔ فیزنٹ نے ایک اور جنگلی مرغی نے تین انڈے دیئے ہیں اگر حالات سازگار رہے تو آئندہ ہفتوں تک انڈے میں سے چوزے نکل آئیں گے۔اس کے علاوہ مکاؤ نے بھی انڈے دیئے ہیں۔