اودے پور:ہندوستان زنک کے ذریعہ چلائے گئے سکھی پراجیکٹ کے تحت نئے کاروبار اور ہنر سکھانے سے دیہی خواتین کی سماجی اور مالی حالت مسلسل بہتر ہورہی ہے ۔
کمپنی کے ہیڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن پون کوشک نے بتایا کہ ان کی دلچسپی اور ضرورتوں کو سمجھنے کے لئے ہمیں دور دراز کے گاؤں میں گھومنے میں کچھ مہینے لگے ۔زیادہ تر یہ دیہی خواتین آدی واسی علاقوں سے ہیں جنہوں نے سماجی اور اقتصادی خود انحصاری میں زیادہ دلچسپی دکھائی ۔
اس کے لئے کمپنی نے خواتین میں سماجی خود انہساری لانے کے لئے راجستھان میں خود امدادی گروپ کی تشکیل کا کام شروع کیا ۔رفتہ رفتہ ان خواتین کے لئے مہارت کی تربیت کے پروگرام شروع کئے ۔ اب تک ان خواتین میں اقتصادی خود انحصاری لانے کے لئے 10 کلسٹرس بنائے جا چکے ہیں جس میں یونیفارم ، فیشن کپڑے ، موم بتیاں، پاپڑ،اچار ، گھر کو سجانے کا سامان ، مصالحے ، فرش میٹ اور کاغذ، باسکٹ بنانے کی اشیائشامل ہیں۔
کمپنی نے اجمیر میں فیشن گارمینٹس کلسٹرس کی 50 دیہی خواتین کو فیشن اور ڈیزائن کے لئے تربیت دی اور 60 سے زیادہ پہننے کے ایپریلس بنائے ۔ان کے ہنر کو دکھانے اور پلیٹ فارم دینے کے لئے ہندوستان زنک نے اکتوبر، 2015 میں ‘‘سخی فیشن شو’’ منعقد کیا۔ آنگن واڑی اور نند گھر کے بچوں کے لئے بنائے گئے یونیفارم کو بھی دکھایا گیا۔