گورکھپور(نامہ نگار)زونل جیل میں چیکنگ کے دوران پھر چار موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں۔ گزشتہ شب جیل افسران کے اچانک ہوئے معائنہ میں بیرک نمبر دو کے سامنے سے موبائل فون برآمد ہوئے ۔ جیل افسران نے فون اور سم کارڈ توڑکرجلادیا۔ حفاظت کے مد نظر بندوبست میں مزید اضافہ کردیاگیا ہے ۔ گزشتہ شام جیل افسران کو اطلاع ملی تھی کہ جیل میں قیدی موبائل فو ن پر گفتگو کررہے ہیں ۔ ایک قیدی کے پاس پستول ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔ جیل انچارج ایس کے شرما اور جیلر آر کے سنگھ نے قیدی محافظوں کے ساتھ بیرکو ں کی تلاشی شروع کی تھی ۔اس دوران بیرک نمبر دو کے باہر چار موبائل فون برآمد کیاگیا۔ بیرک نمبر دو میں لکھنؤ کے جیل میں قید چندن سنگھ کا بھائی نندن اور جھنگہا علاقے کا شوٹر سنجیو تیواری قید ہے ۔ جیل میں انہیں دونو ںکے ذریعے موبائل فون استعمال کئے جانے کی اطلاع افسران کوملی تھی۔
معاملے میںلکھاپڑھی سے بچنے کیلئے افسران نے موبائل فون اور سم کارڈ توڑنے کے بعد نذآتش کردیا۔ جیل کے ایک افسر نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ بتایاجاتاہے کہ جیل میں قیدی موبائل استعمال کرنے کے بعد بیرک کے سامنے زمین کھود کر چھپادیتے ہیں ۔اس سے پہلے بھی ہوئی جانچ میں بیرک نمبر چار کے سامنے مٹی کھود کر پولیس نے موبائل فون برآمد کیاتھا ۔