لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ زبردست مخالفت کے دوران منگل کو سریندر نگر اور منشی پلیا علاقوں میں چلی میونسپل کارپوریشن ناجائز قبضہ ہٹاؤ مہم کے تحت ایک درجن سے زائد کچی پکی دکانیں منہدم کی گئیں جس میں ایک ٹرک مال ضبط کیاگیا۔ منگل کو میونسپل کارپوریشن کا ناجائز قبضہ ہٹاؤ مہم دستہ زون تین کے زونل افسر انوپ باجپئی کی قیادت میں سریندر نگر علاقہ میں پہنچا جہاں لوگوں نے گھر کے سامنے بنی نالیوں کو جالیوں سے ڈھک دیا تھا جس سے نالی کی صفائی ہونے میں پریشانی ہوتی تھی۔ بھاری پولیس دستے کے ساتھ پہنچے ناجائز قبضہ ہٹاؤ مخالف دستے نے نالیوں پر پکی جالیوںکو توڑ دیا پھر ناجائز قبضہ ہٹاؤ مہم دستہ منشی پلیا علاقہ میں پہنچا۔ دستہ نے علاقہ میں سڑک کی دونوں جانب لگے ٹھیلے والوں کو ہٹایا۔
کچھ دکاندار ٹھیلے لیکر خود بھاگ رہے تھے۔ اس دوران ناجائز قبضہ ہٹاؤ مہم دستہ میں ایک ٹرک مال ضبط کیا۔