ہاپوڑ(نامہ نگار)نظامپور واقع آئی اے ایس ،پی سی ایس کوچنگ سینٹر میں کھاناکھانے سے اتوار کی دیر شام ۹طلباء کی حالت خراب ہوگئی جنھیں علاج کیلئے مقامی نرسنگ ہوم میںداخل کرایاگیا۔
واردات کی اطلاع ملنے پرضلع انتظامیہ میںافراتفری مچ گئی۔ضلع مجسٹریٹ سمیت دیگرمحکموں کے افسرا اور پولیس فورس موقع پرپہنچ گئی۔ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پرکھانے کانمونہ لے کرجانچ کے لئے بھیج دیاگیا۔
دوشنبہ کی صبح معاملے کی اطلاع ملنے پرسابق بی ایس پی رکن اسمبلی نے کوچنگ سنٹر پہنچ کرطلباء سے واردات کی معلومات حاصل کی۔ضلع مجسٹریٹ نے واردات کی جانچ کیلئے تین رکنی ٹیم کی تشکیل کی ہے ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی روڈ نظام پورواقع آئی اے ایس پی سی ایس،کوچنگ سنٹر چلتاہے جس میں درج فہرست ذات اورقبائل کے طلباء وطالبات کو تربیت دی جاتی ہے ۔
موجودہ سیشن میں متعدداضلاع سے ۸۸طلباء اورطالبات تربیت حاصل کررہے ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ کوچنگ سنٹرکے ہاسٹل میںرہ رہے کچھ طلباوطالبات اتوار کی دیر شام میس میں کھاناکھانے پہنچے ۔وہاں انھوںنے چھولے ، پنیر،اورپوری کھائی تھی جس کے چند منٹوںبعد ۹لوگوںکی طبیعت خراب ہونے لگی۔ جسے دیکھتے ہوئے دیگر طلباء وطالبات نے کھانانہیں کھایا۔۹طلباء وطالبات کو الٹی ہونے لگی جس سے کوچنگ سنٹرکے اسٹاف میںافراتفری مچ گئی۔حالت خراب ہونے پرپربھا،الکا،مکیش، منوج،ریتا ،مہیش چندر ،شپرا،سمیت دیگر کوسرسوتی میڈیکل کالج میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا۔
واردات کی اطلاع ملنے پرضلع انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی۔ ضلع مجسٹریٹ اجے یادو،ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ ستیہ پرکاش پٹیل ،ایس ڈی ایم کے وی سنگھ ،تحصیل داردیپک کمار سمیت کوتوالی راجندرسنگھ یادوپولیس فورس کے ہمراہ موقع پرپہنچے۔ ضلع مجسٹریٹ اجے یادونے طلباء وطالبات سے معاملے کی معلومات حاصل کی۔ جس پرانھوںنے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ چھولے میں چھپکلی گرنے سے یہ حادثہ ہواہے۔جس کولے کرتربیت حاصل کررہے طلباء وطالبات میں برہمی پائی جارہی ہے ۔وہیں پولیس افسران نے سرسوتی میڈیکل کالج پہنچ کرداخل طلباوطالبات کے بارے میںڈاکٹروں سے معلومات حاصل کی۔ڈاکٹروںنے بتایا کہ تمام لوگوںکی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ضلع مجسٹریٹ اجے یادوکی ہدایت پرغذاتحفظ افسر کرشن گوپال یادونے کھانے کے نمونے لے کرجانچ کیلئے لیب بھیج دیا۔اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے بتایاکہ واردات کی جانچ کیلئے اے ڈی ایم کی قیادت میں تین رکنی ٹیم تشکیل کردی گئی ہے جس میں ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ ستیہ پرکاش پٹیل ،سی ایم اوڈاکٹر دنیش شرما،غذاتحفظ افسر کرشن گوپال یادوشامل ہیں ۔