لکھنؤ۔(نامہ نگار)موہن لال گنج علاقے میں رہنے والے ایک مزدور نے گھریلو تنازعہ کے سبب زہریلی اشیاء کھاکر جان دے دی۔ متوفی کے بھائی نے اس معاملے میں پولیس سے شکایت بھی کی ہے۔
فی الحال ابھی تک کسی طرح کی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق موہن گنج ہولاس کھیڑا گاؤں کے رہنے والے چالیس سالہ جے رام مزدوری کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ ۶مئی کو اس کا اپنی بیوی شری دیوی سے کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوگیا تھا۔ جو کہ طول پکڑتا جارہا تھا جس کے سبب اس نے زہریلی اشیاء کھالی، طبیعت بگڑنے پر کنبے کے لوگوں نے پہلے اسے ایک پرائیویٹ اسپتال اور پھر ٹراما سینٹر میں داخل کرایا تھا۔ لیکن علاج کے دوران ہی جے رام کی موت ہوگئی۔ موہن لال گنج پولیس نے پہنچ کر اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ متوفی کے بھائی دیا رام نے اس معاملے میں پولیس سے شکایت کی ہے لیکن فی الحال کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی ہے۔