آگرہ:اترپردیش میں ضلع آگرہ کے شمس آباد علاقے میں زہریلی شراب پینے سے آج دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ان اموات کے ساتھ اس علاقے میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران زہریلی شراب کے سبب ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ اسولی پورہ گا¶ں میں سنیل اور کھیم چندر آج صبح دیسی شراب کے ٹھیکے پر شراب پینے گئے تھے ۔
شراب پینے کے کچھ دیر بعد دونوں بے ہوش ہوگئے ۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کر ضروری کارروائی کر رہی ہے ۔واضح رہے کہ اسولی گا¶ں میں ۲۶ سے ۳۰جون کے دوران زہریلی شراب پینے کے بعد چار دنوں میں پانچ افراد کی موت ہوگئی تھی۔