لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ کانگریس کے لیڈر ذیشان حیدر نے ریاست کے حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو غیر حساس بتایاہے۔ انہوںنے ریاست کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ویزر اعلیٰ کے غیر ملکی دورہ کو غیر ذمہ دارانہ بتاتے ہوئے اس
کی پُر زور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ اور اناؤ میں زہریلی شراب سے اب تک پچاس سے زیادہ لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں اور ڈیڑھ سو لوگ اسپتالوں میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خود ہی آبکاری محکمہ کے وزیر ہیں اور انہیں کے محکمہ کی لاپروائی سے اتنا بڑا حادثہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں وزیر اعلیٰ کو راحت کاموں کی کمان سنبھالتے ہوئے غمزدہ کنبوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔