دودرجن لوگوں کو ہیلٹ اسپتال میں کیاگیا داخل
کانپور: اناو¿ ضلع کے شہر کوتوالی علاقے میںزہریلی شراب پینے سے کئی لوگوں کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ الٹیاں اورمنھ سے جھاگ آنے پر دودرجن سے زائد لوگوں کو ان کے کنبہ والوں نے اپستال پہنچیا جہاں سبھی کو کانپور کے ضلع اسپتال منتقل کردیاگیا ۔ دیر شب ایک شخص کی موت کے بعد آج صبح دو دیگر نے بھی دم توڑدیا۔
نبھہری گاو¿ں کے کروون علاقے میں رہنے والے راجیندر (۳۰) اور کلو (۲۷)سمیت دودرجن دیہی باشندوں نے سنیچر کی دوپہر میںشراب پی اور شام ہوتے ہوتے ان لوگوں کی طبیعت خراب ہونے لگی اور منھ سے جھاگ اور الٹیاں شروع ہوگئی ۔کنبہ والوں نے انہیں عوامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں رات تک میں ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔ڈاکٹروں نے سبھی کو کانپور کے ہیلٹ اسپتال منتقل کردیا۔ جہاں دیر شب کلو (۳۰) کی موت ہوگئی۔ اتوار کی صبح راجیندر اور کلو (۲۷) نے بھی دم توڑ دیا ۔
دیگر کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ زہریلی شراب سے ان لوگوں کی موت کے بعد سے ضلع اور پولیس انتظامیہ کے افسران کے ہاتھ پیر پھول گئے ہیں۔ ایس پی مہیندر پال سنگھ نے تین موتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ علاقے میںناجائز شراب کی فروخت پر روک لگاتے ہوئے ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔ تقریباً دو ماہ قبل ہی اسی طرح زہریلی شراب پینے سے اناو¿ میں ۶ افراد کی موت ہوگئی تھی ۔