فیض آباد:مخبر کی اطلاع پر کوتوالی پولیس نے گھیرابندی کرکے ایکسس بینک کے نزدیک چھپ کر بیٹھے زہرخورانی گروہ کے تین شاطر بدمعاشوں کو گرفتارکرلیا۔
گروہ کے پاس سے ناجائز اسلحوں کے علاوہ چوری کیاگیا لاکھوں کا مال برآمد ہوا۔گینگ کے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ایس ایس پی کے ذریعہ چلائی گئی مہم میں ایس پی سٹی اور سی او سٹی کی نگرانی میں کوتوالی شہر کی پولیس ٹیم ایس ایس آئی رما پرتاپ کشواہا، ایس آئی دیپن یادو، ایس آئی ارون کمار یادو، ایس آئی انل کمار یادو، ایس آئی مدن لال، کانسٹیبل دیپ نرائن اپادھیائے، کانسٹیبل رجنیت چیتا ۱۰اور سپاہی اشوک کمار یادو کو مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی کہ زہرخورانی کرنے والے بدمعاشوں کا گروہ بس اڈے کے نزدیک واقع موجود ہے۔اس اطلاع پر پولیس کی ٹیم کے ذریعہ گھیرابندی کرکے کارروائی کی گئی تو بین ضلعی زہرخورانی کی واردات انجام دینے والے اور سامان چوری کرنے والے گینگ کے تین افراد وجے کمار سسودیا، منوج کمار اور سبھاش کو گرفتارکرلیا جبکہ ان کا ساتھی بابی راجپوت موقع سے فرار ہوگیا۔تینوں ملزمین سے ناجائز اسلحہ ،چاقو اور دیگر چوری ولوٹ کا مال برآمد ہوا۔ایس ایس پی کی نگرانی میں مذکورہ شاطر گینگ کے دیگرکارکنان کی گرفتاری اور مال برآمدگی کیلئے مختلف ٹیمیں بناکر کارروائی کی جارہی ہے۔ کامیاب پولیس ٹیم کو ڈھائی ہزار روپئے کے انعام سے نوازاگیا۔