نیند پوری نا ہونے کے تو صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہی ہیں لیکن معمول سے زیادہ سونا بھی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
جی ہاں امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق حد سے زیادہ سونا نا صرف بہت سے مسائل کا سبب بن سکتا ہے بلکہ اس سے امراضِ قلب، فالج اور شوگر سمیت کئی خطرناک بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں۔تحقیق کے تحت 50ہزار لوگوں پر کی جانے والی اسٹڈی کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ 6گھنٹے سے کم اور 10گھنٹے سے زیادہ سونے والے افراد میں بہت سی خطرناک بیماریوں کا خدشہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند میں اعتدال بے حد ضروری ہے اور ذرا سی احتیاط اور چند ہدایات پر عمل کر کے نا صرف بیماریوں کو دور بھگایا جا سکتا ہے بلکہ یہ ایک صحت مند زندگی گزارنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔