بریلی (نامہ نگار)زیورات تاجر کے گھر میں تقریباً چاہ ماہ قبل ڈاکہ زنی کی واردات کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے دوبدمعاشوں اور چوری کا سامان خریدنے والوں کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیاہے ۔ بدمعاشوں کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کرلیاگیاہے ۔ لیکن بدمعاشوں کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ مخبر کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے دیورنیا تھانے کے گاؤں شاہ پور ڈانڈی کے باشندے ولی شاہ عرف گڈو ،بہڑی کے تیزنگر کے باشندے بہادر شاہ کوگرفتارکرلیاجب کہ شیرگڑھ کے گاؤں پپریا کا باشندہ فتو شاہ ،بھوجی پورہ گاؤں مراد پور کا باشندہ چیما اور سئیم ،عزت نگر کے شکلاپور گاؤں کا باشندہ الیاس فرار ہوگئے ہیں ۔ پولیس نے دونوں بدمعاشوں کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل ،طمنچہ ،پستول اور زندہ کارتوس برآمدکئے ہیں ۔ ایس پی سٹی نے بتایاکہ بدمعاشوںنے گزشتہ سال بارہ دری کے روہلی ٹولہ کے باشندے زیورات تاجر امیش چندر کے گھرمیں ڈاکہ زنی کی واردات انجام دینے کا جرم قبول کرلیاہے ۔ بریلی (نامہ نگار)زیورات تاجر کے گھر میں تقریباً چاہ ماہ قبل ڈاکہ زنی کی واردات کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے دوبدمعاشوں اور چوری کا سامان خریدنے والوں کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیاہے ۔ بدمعاشوں کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کرلیاگیاہے ۔ لیکن بدمعاشوں کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ مخبر کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے دیورنیا تھانے کے گاؤں شاہ پور ڈانڈی کے باشندے ولی شاہ عرف گڈو ،بہڑی کے تیزنگر کے باشندے بہادر شاہ کوگرفتارکرلیاجب کہ شیرگڑھ کے گاؤں پپریا کا باشندہ فتو شاہ ،بھوجی پورہ گاؤں مراد پور کا باشندہ چیما اور سئیم ،عزت نگر کے شکلاپور گاؤں کا باشندہ الیاس فرار ہوگئے ہیں ۔ پولیس نے دونوں بدمعاشوں کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل ،طمنچہ ،پستول اور زندہ کارتوس برآمدکئے ہیں ۔ ایس پی سٹی نے بتایاکہ بدمعاشوںنے گزشتہ سال بارہ دری کے روہلی ٹولہ کے باشندے زیورات تاجر امیش چندر کے گھرمیں ڈاکہ زنی کی واردات انجام دینے کا جرم قبول کرلیاہے ۔