لکھنؤ(نامہ نگار)کرشنا نگر علاقہ میں گذشتہ شب چوروں نے زیورات کی ایک دکان کو اپنا نشانہ بنایا۔ چور دکان میں نقب لگا کر اندر داخل ہوئے اور تقریباً سات لاکھ کے زیورات چوری کر لے گئے۔ عالم باغ کے مویا میں رہنے والے منجیت سنگھ کی کرشنا نگر کے بارہ برواعلاقہ میں اوم آبھوشن کیندر کے نام سے زیورات کی دکان ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ اتوار کی رات وہ اپنی دکان بند کر کے گھر چلے گئے دوشنبہ کی صبح منجیت نے جب اپنی دکان کھولی اور اندر پہنچے تو دیکھا دکان کا سارا سامان بکھرا پڑا ہے اور چور سات لاکھ روپئے کے زیوارت چوری کر لے گئے تھے۔